تحصیل بھلوال
مقامی فصلیں
علاقے کی آب و ھوا
مقامی سو غاتیں
مقامی دستکاریاں
مقامی جنگلی حیات
علاقے کا نقشہ
علاقے کی تاریخ
گھر

ویب تکمیل کاروں کا تعارف
امتیازی خصو صیات
علاقے کا سیاسی افق
علاقے کے اھم ادارے
مقامی ادب
مقامی کھیل
مقامی رسم و رواج

تعارف

تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کی 6تحصیلوں میں سے ایک اہم  بھلوالہے ۔تحصیل بھلوال کوکل 31 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ان میں سے 8 یونین کونسلیں شہری علاقہ میں شامل کی جاتی ہیں ۔ جنھیں سی او یونٹ کہا جاتا ہے ۔ان میں سے4 بھلوال شہر پر مشتمل ہیں ،2 بھیرہ شہرپراور ایک شہر پھلروان اور ایک شہر میانی پر مشتمل ہے ۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق تحصیل کی کل آبادی 819887 اور شہری آبادی 132900 نفوس ہے ۔تحصیل سطح پر انتظامی سربراہ تحصیل ناظم اور تحصیل میونسپل آفیسر ہوتا ہے ا،سی لیے ہر تحصیل کو تحصیل میونسپل اتھارٹی بھی کہا جاتا ہے۔
موجودہ تحصیل ناظم امتیاز احمد بھرت ہے جوکہ تحصیل کے ایک مشہور ومعروف سیاسی گھرانہ سےتعلق رکھتے ہیں ۔ ان کا تعلق قصبہ میانی کے علاقہ بھرت سے ہے۔
بھلوال شہر گجرات سے سرگودھا کے مین روڈ پر واقع ہے بھلوال سے سرگودھا شہر کا فاصلہ 30کلو میٹر جنوب میں ہے ۔یہ شہر لاہور سے اسلام آ باد موٹروےکے مغرب میں ۱۱ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے . اس تحصیل کو موٹروے کے دو انٹرچینج میسر ہیں ۔ پہلاسالم انٹر چینج جوکہ بھلوال سے ۱۱ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور دوسرابھیرہ انٹر چینج جوکہ تقریباً ۲۴ کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔
پاکستان ریلوے کا سرگودھا سے لالہ موسی سیکشن بھی بھلوال شہر سے ہو کر گزرتا ہے ۔اس طرح ریلوےکی ایک مین لائن موجود ہونے کی وجہ سے بھلوال کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے جس پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی اہم ٹرینیں بھی گزرتی ہیں جن میں ہزارہ ایکسپریس اور سپر ایکسپریس شامل ہیں ۔



©جملہ حقوق بحق مصنفین محفوظ ہیں۔