ویب سائٹ کا ابتدائی صفحہ
یہ ویب سائٹ ہمارے علاقے کے متعلق ہے۔ اور اس میں مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈٖالی گئی ہے۔ اس میں ہمارے علاقے کی تمام چیزوں جن میں مقامی جنگلی حیات ، علاقے کی تاریخ ، مقامی دستکاریاں، علاقے کا نقشہ ، مقامی سوغاتیں ، علاقے کی آب وہوا ، مقامی فصلیں، مقامی رسم و رواج وغیرہ کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔
علاقے کا نقشہ :۔ؕ
پنجاب کے اضلاع کی تعداد 35 ہے، جن میں سرگودھا کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ 35 لاکھ آبادی والا یہ شہر پنجاب کے وسط میں واقع ہے ۔ یہ شہر دو دریاؤں کے درمیان انگریزوں نے 1903ٗء میں آباد کیا ۔ اس کے ایک طرف تو دریائے جہلم اور دوسری طرف دریائے چناب واقع ہے۔
متعلقہ علاقے کی جامع تاریخ :۔
سرگودھا کی ایک تحصیل بھیرہ ہے۔ ہم اس کے متعلق بات کریں گے۔ بستی بھیرہ جوہڑہ اور موہنجو دڑو سے بھی قدیم اپنی تہذیبی وعمرانی حیثیت سےایک خاص مقام کی حامل ہے۔ یہ بستی دریائے جہلم کے دائیں کنارے آباد تھی۔ اور اس کے آباد ہونے کے آثار ڈھائی ہزار سال قبل مسیح تک ملتے ہیں ۔
علاقے کی آب وہوا:۔
ہمارے ملک میں موسم شدید قسم کا ہوتا ہے۔ہمارے ملک میں چار موسم ہوتے ہیں۔
(1)موسمِ
بہار
( 2) موسمِ
گرما (3) موسمِ
سرما ( 4)موسمِخزاں
مقامی
فصلیں:۔
ہر علاقے میں کچھ نہ کچھ فصلیں بوئ جاتی ہیں ۔ اسی طرح ہمارے علاقے میں درج ذیل فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔
گندم ، کینو مکئ ،کماد ، باجرہ ، کپاس وغیرہ کا شت کی جاتی ہے ۔
مقامی دستکاریاں :۔
سرگودھا اپنی دستکاریوں کی وجہ سے بہت شہرت کاحامل ہے ۔ یہاں پر لکڑی پر کیا جانے والاکام نہ صرف ملک بلکہ بیرونِ ملک میں بھی شہرت کا حامل ہے۔ اس مقصد کےلیے شیشم کی لکڑی استعمال ہوتی ہے ۔ یہ کام نہ صرف سرگودھا کی پہچان بن گیاہے اور نہ صرف پہچان بنا ہے بلکہ ان دستکاریوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
مقامی سوغاتیں :۔
ہر علاقے میں خوراک ، لباس، زبان ، ثقافت اور رسم ورواج مختلف ہعتے ہیں۔ ہمارےدیہات میں بھی دوسرے دیہاتوں کی طرح کچھ مقامی سوغاتیں پائی جاتی ہیں جو اس کو منفرد پہچان دیتی ہے ان سوغاتوں میں مکھن ، ساگ ، مکئ کی روٹی ، باجرے کی روٹی ، کچھڑی ، السی کی پنیاں ، دال ، چاول کی پنیاں ، مشاستی ، حلوہ ، کینو ، جامن ، کیموں ، آم ، دہی ، لسی، دودھ ، اچار ، ستو وغیرہ شامل ہیں ۔
مقامی رسم ورواج :۔
علاقے کی دیگر ثقافتی سرگر میوں میں علاقائی رسم ورواج سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ہماری ثقافتی قدریں ہی ہما ریثقافت کو دوسری ثقافتوں سے علیحدہ پہچان دیتی ہے ۔ ہمارے علاقے میں عیدالاضحٰی ، عید میلادالنبی، عید الفطر اور شبِ برات وغیرہ بڑے جوش و خروش سے منائ جاتی ہے ؕ۔
لوک داستان ، شاعری ، لوک گیت :۔
لوک داستان ، شاعری اور لوک گیت دیہی کلچر کا حصہ ہیں ۔لوک شاعری میں ٹپے ، دوہڑے ، پنجابی شاعری اور صوفیانہ کلام شامل ہیں ۔ جو مقامی زبانوں میں خصوصاً شادی بیاہ کی رسومات کے ساتھ ڈھولک اور گھڑا بجا کے گائے جاتے ہیں ۔
مقامی کھیل :۔
کھیل کسی بھی علاقے کی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اظہار ہوتے ہیں ۔ یہ نہ صرف ہمیں جسمانی طور پر مضبوط کرتے ہیں ۔ بلکہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں لوگوں کو عمومی روٹین سے ہٹ کر تفریح بھی مہیا کرتی ہے ۔
ہمارے علاقے میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں جو کہ کچھ لڑکوں اور کچھ لڑکیوں کے لیے مخصوص ہیں ۔
مقامی جنگلی حیات:۔
ہمارے علاقے کی مقامی جنگلی حیات میں گائے ، بھینس ، بکری، بلی، کتا ، مرغی ، بطخ وغیرہ شامل ہیں۔
علاقے کا سیاسی افق :۔
ہماری یونین کونسل چک ۸۸ جنوبی ہے ۔ یونین کونسل چک ۸۸ جنوبی کا نمبر ۱۰۴ ہے ۔ اس کا انچارج ناظم فاروق احمد بھٹی چک ۹۱ جنوبی بھٹیاں والا کے ہیں ۔ جب کہ نائب ناظم بلال قادر چک ۹۳ جنوبی کےہیں ۔
ممبر نیشنل اسمبلی غیا ث احمد میلہ صاحب ہیں۔ MNA کا حلقہ نمبر ۶۵ ہے جبکہ صوبائ اسمبلی چوہدری عامر چیمہ صاحب ہیں ۔ ان کا حلقہ نمبر ۳۲ ہے ۔ ہمارے چک کا نمبر دار چوہدری امان اللہ ریٹائرڈ فاریسٹ آفیسر ہیں اور معزز آدمی ہیں ۔
علاقے کے اہم اداروں کا تعارف :۔
گاؤں میں بہت سے سرکاری و غیر سرکاری سکولز ہیں ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ سکولز ہیں ۔ جہاں پر ملحقہ گاؔؤں سے طلباءوطالبات علم کے زیور سے آراستہ ہونے آتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سپتال اور سڑکیں بھی موجود ہیں ۔
ہسپتال میں مریضوں کا بروقت علاج کیا جاتاہے ۔
متعلقہ علاقے کی دیگر امتیازی خصوصیات :۔
چک نمبر ۸۸ جنوبی سرگودھا کچھ ایسی امتیازی خصوصیات کا حامل ہے جو اسے دوسرے علاقوں سے منفرد پہچان دیتی ہیں ۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن نظر آتا ہے ۔ یہ خصوصیات علاقے کی انفرادیت کے ساتھ ساتھ یہاں کے رہائشی لوگوں کے علاقے کی ترقی کے لیے محنت ، لگن اور شوق کو بھی ظاہر کر تی ہیں ۔ اس کی ترقی کے سب سے بڑے عناصر درج ذیل ہیں ۔
انفراسٹرکچر ، ذرائع آمدو رفت ، ذرائع ابلاغ ، طبی سہولیات ، تعلیمی سہولیات وغیرہ شامل ہیں ۔
ویب تکمیل کاروں کا تعارف و رابطہ :۔
مسز شفقت چیمہ صاحبہ کے زیرِ نگرانی چلنے والےتعلیمی ادارے گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری سکول چک نمبر۸۸ جنوبی سرگودھا میں کمپیوٹر کی جدید تعلیم کا آغاز 2008ء میں ہوا ۔ کمپیوٹر لیب کا افتتاح DCO نے کیا۔ پراجیکٹ دریچہ کا اہتمام پین لوکلائز یشن کی پا کستانی ٹیم کی طرف سے مرکزِ تحقیقاتِ اردو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز لاہور ( پاکستان ) میں کیا گیا ۔