کدلتھی
آڑا، تحصیل ساہیوال، ضلع سرگودھا کی
تعارفی ویب سائٹ میں خوش آمدید
|
|
دیہات کسی بھی ملک کے سب سے خوب صورت پہلو کی عکاسی کرتے ہیں۔شہروں کی تمام ترقی اور رنگینی دیہاتوں کے دم قدم سے ہے۔ایک زرعی ملک کی معیشت میں دیہات جسم میں خون کی مانند ہوتے ہیں اور کسان دراصل کسی ملک کی ترقی اور بہتری میں بنیاد کا کام کرتا ہے۔یہ ویب سائٹ اگرچہ ضلع سرگودھا کے ایک پسماندہ علاقے کدلتھی آڑا کے تعارف کی ذیل میں بنائی گئی ہے لیکن دراصل یہ پنجاب کے کسی بھی دیہات کی لفظی تصویر ہے۔اسے دیکھ کر اہلیانِ شہر ان خوبصورتیوں سے واقف ہو سکتے ہیں جو صرف دیہات والوں کی قسمت میں آتا ہے۔یہ کاوش تمام ترقی یافتہ علاقوں کےلیے ایک پیغام بھی ہے کہ بھلے ہم پسماندہ سہی لیکن ٹیکنالوجی پر ہمارا بھی حق ہے۔ |
|||