| مقامی
دستکاریاں مقامی سوغاتیں
مقامی فصلیں
مقامی کھیل |
||||
| میرا
گاؤں چک نمبر152شمالی ضلع سرگودھا |
||||
|
|
|
ویب
سائٹ کا ابتدائی صفحہ متعلقہ علاقے کی جامع تاریخ۔۔ ہمارے گاؤں کا نام چک نمبر 152 شمالی ہے۔ اس کا پرانا نام قاضی کوٹ تھا۔ اس کی بنیاد 1902ء میں رکھی گئی۔ ہامری گاؤں کی آبادی تقریباً بارہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ ہمارے گاؤں کی سڑکیں پختہ ہیں۔ ایک میڈیکل سٹور ہے۔ ہمارے گاؤں کے لوگ سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ مقامی دستکاریاں۔۔ ہمارے گاؤں کے لوگ بڑے محنتی ہیں۔ ہمارے گاؤں میں بہت سی نئی چیزیں بنائی جارہی ہیں۔ ہمارے گاؤں میں مختلف قسم کے دستکارموجود ہیں۔ مثلاً بڑھئی،لوہار، جولاہے،کمہار ، موچی، مزدور، درزی اور معمار وغیرہ موجود ہیں۔ مقامی جنگلی حیات۔۔ ہمارے گاؤں میں بہت سی جنگلی حیات ہیں۔ مثلاً سانپ ، کانٹوں والا چوہا ، گیدڑ اور خرگوش وغیرہ ہیں۔ جنگلی حیات کے علاوہ پالتوں جانور بھی پائے جاتے ہیں۔ جیسا کہ بھینس، گائے ، بکریاں اور کتے ۔ مقامی سوغاتیں۔۔ ہمارے گاؤں کی سوغاتیں بہت مشہور ہیں۔ ہمارے گاؤں میں اعلٰی قسم کے آم ،کیلا ، مٹھا ، کینوں،امرود، مالٹا اور لیموں پائے جاتے ہیں۔ ہمارے گاؤں کا آم آس پاس کے تمام گاؤں میں مشہور ہے۔ مقامی فصلیں۔۔ ہمارے علاقے کی فصلیں بہت مشہور ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں مثلاً گندم ، کپاس ، دھان، کماد ، برسیم ، جوار ، باجرہ ، مکئی اور سرسوں وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے گاؤں میں چنے کی فصل بھی بوئی جاتی ہے۔ علاقے کی آب وہوا۔۔ ہمارے علاقےکی آب وہوامعتدل ہے۔ سردیوں میں سرد اور گرمیوں میں کافی گرم ہوتی ہے۔ موسم بہارفروری کے دنوںں میں شروع ہوتاہے۔ جونہی موسم خزاں شروع ہوتا ہےتو درختوں کے پتے جھڑجاتے ہیں۔یہ پت جھڑ کاموسم ہے۔ موسم گرما اپریل سے شروع ہوتاہے اور ستمبر تک رہتاہے۔ موسم سرما کی آب وہوابہت سردہوتی ہے۔ علاقے کے اہم اداروں کاتعارف و رابطہ۔۔ ہمارے گاؤں میں بہت سے اہم ادارے پائے جاتےہیں۔ مثلاً ہمارے گاؤں میں دو سرکاری سکول، تین پرائیویٹ سکول ، ایک یونین کونسل، ایک ہسپتال، ایک یوٹیلٹی سٹور، ایک میڈیکل سٹور ، ایک ڈیزل ایجنسی اوربہت سی مساجد موجود ہیں۔ مقامی رسم و رواج۔۔ ہمارے علاقے میں تمام رسم و رواج بڑے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ مقامی رسم و رواج میں شای بیاہ، عید الفطر، عید الاضحیٰ، 14 اگست، وفات ، ختنےاور میلہ وغیرہ شامل ہیں۔ علاقے کا سیاسی افق۔۔ ہمارے علاقے میں چند ایک شخصیات بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ ماسٹر غلام حسین ، رائے عطاء محمد بھٹی ، چوہدری احمد خان چدھڑ ، چوہدری محمد خان چدھڑ ،چوہدری شہابل خان چدھڑ ، ڈاکٹر سرمد حسین اور رائے یاسر اشرف بھٹی وغیرہ۔ لوک داستان، شاعری۔ لوک گیت وغیرہ۔۔ ہمارےگاؤں کے لوگ شاعری کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں بہت سے شاعر پائے جاتے ہیں۔ مثلاً احمد شیر کرن ، قاضی خالد محمود مرحوم اور عمر شاہ صاحب وغیرہ شامل ہیں۔ مقامی کھیل۔۔ ہمارے گاؤں کے لوگ کھیل کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں کرکٹ، والی بال، فٹ بال، ہاکی، گلی ڈنڈا، بنٹے ، کبڈی اور لٹو وغیرہ کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ متعلقہ علاقے کی امتیازی خصوصیات۔۔ ہمارا گاؤں چک نمبر 152 شمالی تحصیل سلانوالی کا سب سے بڑا گاؤں ہے۔ ہمارا گاؤں تقریباً سو ایکڑ پر مشتمل ہے۔ ہمارے گاؤں میں اعلٰی قسم کے باغات ہیں۔ ہماری گاؤں کے قریب ایک نہر گزرتی ہے۔ علاقے کا نقشہ۔۔ ہمارے گاؤں کے مشرق میں151 شمالی ، مغرب میں سکنہ بھیرو، شمال میں منگو والی اور جنوب میں 156 شمالی واقع ہے۔ ویب تکمیل کاروں کا تعارف و رابطہ۔۔ نام: ذیشان احمد ، سیف الملوک ساقی ، شاہزیب الحسن ، ثمر عباس اور عصمت اللہ ۔ |
|
|
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
| |
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
||
|
|
|
|
|