دریچہ ویب صفحہ سازی مقابلے
پچھلا صفحہ
برائے طلبا و طالبات (ٹیم)  

دریچہ پراجیکٹ کے زیرانتظام منعقدہ مقابلہ ویب صفحہ سازی میں خوش آمدید۔ ویب صفحہ سازی کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں اور اس میں دی گئی معلومات دنیا کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد شرکائے مقابلہ کو اس امر کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے متعلق ایک تعارفی ویب سائٹ بنائیں جس میں متعلقہ علاقے کے تمام جغرافیائی ، ثقافتی، سیاسی اور معاشرتی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہو تاکہ معلومات کے اس دور میں آپ اور آپ کے علاقے کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملے۔
انعامات کی تفصیل
  • پہلا انعام کل30,000 روپے (20,000 روپے ٹیم کو جبکہ 10,000 روپے متعلقہ سکول کو دیئے جائیں گے۔)
  • دوسرا انعام کل 20,000 روپے (13,000 روپے ٹیم کو جبکہ 7,000 روپے متعلقہ سکول کو دیئے جائیں گے۔)
  • تیسرا انعام کل 10,000 روپے (7,000 روپے ٹیم کو جبکہ 3,000 روپے متعلقہ سکول کو دیئے جائیں گے۔)
مقابلہ ٹیم  
  • ہر سکول سے کم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ طلبہ پر مشتمل ٹیم شرکت کی اہل ہے۔
  • مقابلے میں شرکت کے لیے متعلقہ سکول کے سربراہ کی اجازت ضروری ہے۔
ویب سائٹ کا بنیادی خاکہ  
  • ویب سائٹ آپ کے علاقے(مثلاً سلانوالی، ملہوالا، بھلوال وغیرہ) سے متعلق ہو گی۔
  • ویب سائٹ کم از کم 15 ویب صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے، جس میں ہر صفحہ علاقے کے ایک مختلف پہلو سے متعلق ہو گا۔ پہلو درج ذیل ہیں:
    • ویب سائٹ کا ابتدائی صفحہ(جس میں ویب سائٹ کے تعارف کے ساتھ ویب مینیو بھی موجود ہوں)۔
    • مقامی جنگلی حیات
    • متعلقہ علاقے کی جامع تاریخ
    • مقامی دستکاریاں
    • علاقے کا نقشہ
    • مقامی سوغاتیں
    • علاقے کی آب و ہوا
    • مقامی فصلیں
    • علاقے کے اہم اداروں کا تعارف و رابطہ(سکول، ہسپتال، انڈسٹری،سڑکیں وغیرہ)
    • مقامی رسم و رواج
    • علاقے کا سیاسی افق (انتظامی افراد کا تعارف و رابطہ جیسے ناظمین، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران و مختلف سرکاری اداروں کے افسران)
    • لوک داستان، شاعری، لوک گیت وغیرہ
    • مقامی کھیل
    • 14. متعلقہ علاقے کی دیگر امتیازی خصوصیات
    • ویب تکمیل کاروں کا تعارف و رابطہ
  • ان سے زائد صفحات بھی ہو سکتے ہیں۔ 15 سے زائد صفحات یا موضوعات آپ کی ویب سائٹ کے لیے باعث افتخار بھی ہو سکتا ہے۔
  • ویب سائٹ کسی بھی زبان میں بنائی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے معیار کا تعین، زبان کے انتخاب کے زیراثر نہیں ہو گا۔
  • ویب سائٹ میں متن ٹائپ کردہ ہونا چاہیے نا کہ سکین کردہ۔
  • اوسطاً فی صفحہ300 الفاظ ہونےچاہیں۔ مثلاً اگر نقشے کے صفحے پر 300 الفاظ نہیں ہیں تو کسی اور صفحے پر 600 الفاظ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس طرح اوسطاً الفاظ کے تعداد فی صفحہ 300 ہی رہے گی۔
  • ویب سائٹ میں کم از کم 15 تصاویر ہونی چاہیں۔
  • آپ اپنی ویب سائٹ کو موزوں تصاویر، گراف اور گوشواروں سے بھی مزین کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ بنانے کے قوائد وضوابط  
  • ویب سائٹ کی تیاری میں ویب سازی کے کسی بیرونی ماہر یا مقابلے میں شریک دیگر سکولوں سے کسی فرد کی مدد نہیں لی جا سکتی۔
  • دریچہ ٹیم سے ویب سازی کے دوران معاونت طلب کی جا سکتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

چند امدادی نکات  
  • اپنی ویب سائٹ کے لیےمعلومات اکٹھی کرنے کے لیے آپ کتابوں سے مدد لے سکتے ہیں۔ یہ کتابیں آپ کے نصاب کی بھی ہو سکتی ہیں اور آپ لائبریری سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
  • آپ یہ معلومات انٹرنیٹ پر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
  • متعلقہ لوگوں سے بات چیت کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔ (مثلاً علاقے کی تاریخ یا ثقافتی پہلوؤں پر معلومات اپنے اجداد سے لی جا سکتی ہے۔)
  • اپنی بنائی گئی ویب سائٹ کے معیار کا تعین کرنے کے لیے آپ دریچہ تربیت میں شامل ویب براؤزر کی کتاب کے باب نمبر 6 (کوائف اور معلومات کے معیار و استناد کی شناخت) سے بھی مدد لے سکتے ہیں لہٰذہ ویب سائٹ بناتے وقت اس معیار کو ذہن نشین کرلیں۔

ویب سائٹ کی جانچ  
مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔ ویب سائٹ کی جانچ کاری درج ذیل  کسوٹیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہو گی۔
  • دی گئی معلومات کا معیار
  • تحقیقی کاوشیں
  • دی گئی معلومات کا جامع ہونا
  • درست ہجے اور گرائمر
  • ویب سائٹ کی گشت کاری (آپ کی بنائی ہوئی ویب سائٹ میں گشت کاری آسانی سے ممکن ہو، اس کے لیے ویب سائٹ میں ضرورت کے مطابق روابط شامل کریں۔)
  • مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی جو حتمی ہو گا۔

اہم تاریخیں  
مقابلے میں شرکت کے لیے فارم بھیجنے کی آخری تاریخ 15 جون 2009 ہے۔
مقابلے میں اپنی ویب سائٹ بھیجنے کی آخری تاریخ 20 اگست 2009 ہے۔
مزید تفصیل کےلیےاپنے اساتذہ سے رابطہ فرمائیں۔
   
پچھلا صفحہ