دریچہ ویب صفحہ سازی مقابلے
پچھلا صفحہ
برائے طلبا و طالبات (انفرادی)

دریچہ پراجیکٹ کے زیرانتظام منعقدہ مقابلہ ویب صفحہ سازی میں خوش آمدید۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد شرکائے مقابلہ میں اپنی ذاتی ویب سائٹ بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ طالب علموں میں اپنی شخصیت کی تعمیر کا جذبہ اور اعتماد پیدا ہو۔
انعامات کی تفصیل
  • پہلا انعام کل 5,000 روپے
  • حوصلہ افزائی کا انعام فی کس 1,000 روپے (جو کہ مقابلے میں شامل اگلی دس بہتر ویب سائٹوں پر دیا جائے گا)
مقابلہ ٹیم  
  • مقابلے میں متعلقہ سکول کا ہروہ طالب علم شرکت کر سکتا ہے جس نے بلاواسطہ یا بالواسطہ دریچہ تربیت حاصل کی ہو۔
  • مقابلے میں شرکت کے لیے متعلقہ سکول کے سربراہ کی اجازت ضروری ہے۔
  • مقابلے میں شامل ٹیم کی صرف ایک ویب سائٹ مقابلے میں شامل کی جائے گی ۔
  • ایک طالب علم کسی ایک دریچہ مقابلے میں ہی حصہ لے سکتا ہے۔
ویب سائٹ کا بنیادی خاکہ  
  • آپ کی ویب سائٹ درج ذیل موضوعات میں سے کسی ایک پر ہو سکتی ہے:
    • مقامی نامور شخصیت(روحانی، سیاسی، رفاہِ عامہ یا دیگر حوالوں سے)
    • مقامی مشہور مقامات(دریا، تاریخی عمارت وغیرہ)
    • مقامی مشہور سوغات
    • مقامی رسم و رواج
    • مقامی تہوار
    • مقامی دستکاریاں
    • عمومی دلچسپی کے دیگر مقامی موضوعات
  • ویب سائٹ کسی بھی زبان میں بنائی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے معیار کا تعین، زبان کے انتخاب کے زیراثر نہیں ہو گا۔
  • ویب سائٹ میں متن ٹائپ کردہ ہونا چاہیے نا کہ سکین کردہ۔
  • ویب سائٹ کم از کم 5 ویب صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے۔ ہر صفحہ موضوع کےمختلف پہلو پر معلومات فراہم کر رہا ہو۔
  • ذاتی ویب سائٹ میں مندرجہ ذیل مشمولات ، ایک ویب سائٹ کے بنیادی جزو سمجھے جاتے ہیں:
    • ویب سائٹ کا ابتدائی صفحہ(جس میں ویب سائٹ کے تعارف کے ساتھ دیگر صفحات کے ربط بھی موجود ہوں)۔
    • متعلقہ طالب علم یا طالبہ کا جامع تعارف( یہ موضوع اختیاری ہے)
    • ویب تکمیل کار کا تعارف و رابطہ(آپ اپنے رابطے کے بجائے سکول کا پتہ بھی دے سکتے ہیں)
  • ان سے زائد صفحات بھی ہو سکتے ہیں۔ 5 سے زائد صفحات یا پہلو آپ کی ویب سائٹ کے لیے باعث افتخار بھی ہو سکتا ہے۔
  • اوسطاً فی صفحہ300 الفاظ ہونےچاہیں۔ مثلاً اگر سکول کی تصاویر کے صفحے پر 300 الفاظ نہیں ہیں تو کسی اور صفحے پر 600 الفاظ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس طرح اوسطاً الفاظ کے تعداد فی صفحہ 300 ہی رہے گی۔
  • ویب سائٹ میں کم از کم 5 تصاویر ہونی چاہیں۔
  • آپ اپنی ویب سائٹ کو موزوں تصاویر، گراف اور گوشواروں سے بھی مزین کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ بنانے کے قوائد وضوابط  
  • ویب سائٹ کی تیاری میں ویب سازی کے کسی بیرونی ماہر یا مقابلے میں شریک دیگر سکولوں سے کسی فرد کی مدد نہیں لی جا سکتی۔
  • دریچہ ٹیم سے ویب سازی کے دوران معاونت طلب کی جا سکتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

چند امدادی نکات  
  • اپنی ویب سائٹ کے لیےمعلومات اکٹھی کرنے کے لیے آپ کتابوں سے مدد لے سکتے ہیں۔ یہ کتابیں آپ کے نصاب کی بھی ہو سکتی ہیں اور آپ لائبریری سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
  • آپ یہ معلومات انٹرنیٹ پر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
  • متعلقہ لوگوں سے بات چیت کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔ (مثلاً علاقے کی تاریخ یا ثقافتی پہلوؤں پر معلومات اپنے اجداد سے لی جا سکتی ہے۔)
  • اپنی بنائی گئی ویب سائٹ کے معیار کا تعین کرنے کے لیے آپ دریچہ تربیت میں شامل ویب براؤزر کی کتاب کے باب نمبر 6 (کوائف اور معلومات کے معیار و استناد کی شناخت) سے بھی مدد لے سکتے ہیں لہٰذہ ویب سائٹ بناتے وقت اس معیار کو ذہن نشین کرلیں۔

ویب سائٹ کی جانچ  
مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔ ویب سائٹ کی جانچ کاری درج ذیل  کسوٹیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہو گی۔
  • دی گئی معلومات کا معیار
  • تحقیقی کاوشیں
  • دی گئی معلومات کا جامع ہونا
  • درست ہجے اور گرائمر
  • ویب سائٹ کی گشت کاری (آپ کی بنائی ہوئی ویب سائٹ میں گشت کاری آسانی سے ممکن ہو، اس کے لیے ویب سائٹ میں ضرورت کے مطابق روابط شامل کریں۔)
  • مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی جو حتمی ہو گا۔

اہم تاریخیں  
مقابلے میں شرکت کے لیے فارم بھیجنے کی آخری تاریخ 15 جون 2009 ہے۔
مقابلے میں اپنی ویب سائٹ بھیجنے کی آخری تاریخ 20 اگست 2009 ہے۔
مزید تفصیل کےلیےاپنے اساتذہ سے رابطہ فرمائیں۔
   
پچھلا صفحہ