|
دریچہ پراجیکٹ کے زیرانتظام منعقدہ مقابلہ ویب صفحہ سازی میں خوش آمدید۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد شرکائے مقابلہ
میں اپنے متعلقہ سکول کی ویب سائٹ بنانا ہے۔ اس مقابلے کی مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
انعامات کی تفصیل
|
-
پہلا انعام کل 20,000 روپے
-
دوسرا انعام کل 15,000 روپے
-
تیسرا انعام کل 10,000 روپے
|
|
|
مقابلہ ٹیم
|
|
-
ہر سکول سے کم ازکم دواور زیادہ سے زیادہ پانچ ارکان پر مشتمل ٹیم شرکت کی اہل ہے۔ (دریچہ تربیت کاروں کے ساتھ ساتھ متعلقہ سکول کا سربراہ و سٹاف بھی شامل ہو سکتے ہیں)
-
مقابلے میں شرکت کے لیے متعلقہ سکول کے سربراہ کی اجازت ضروری ہے۔
|
 |
|
ویب سائٹ کا بنیادی خاکہ
|
|
-
ویب سائٹ آپ کے سکول سے متعلق ہو گی۔
-
ویب سائٹ کم از کم 15 ویب صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے، جس میں ہر صفحہ سکول کے ایک مختلف پہلو سے متعلق ہو گا۔ پہلو درج ذیل ہیں:
-
ویب سائٹ کا ابتدائی صفحہ(جس میں ویب سائٹ کے تعارف ، متعلقہ سکول کی تازہ ترین خبروں کے ساتھ ویب مینیو بھی موجود ہو)۔
-
سکول کی تاریخ
-
سکول کا جغرافیائی محلِ وقوع
-
سکول کے سربراہ کا تفصیلی تعارف
-
سکول کے اساتذہ کا تفصیلی تعارف
-
سکول کے نمایاں طالب علموں کا تفصیلی تعارف
-
سکول کی لائبریری کا تعارف و تفصیل
-
سکول کی کمپیوٹر لیب کا تعارف و تفصیل
-
سکول کا نظام الاوقات
-
سکول کے اہم اعلانات
-
سکول کی تصاویر
-
سکول میں ہم نصابی سرگرمیوں کی تفصیل
-
گزشتہ پانچ سالوں میں نمایاں نتائج (تعلیم، کھیل و دیگر حوالوں سے)
-
سکول کی دیگر امتیازی خصوصیات
-
ویب تکمیل کاروں کا تعارف و رابطہ (نام اور سکول کا مکمل پتہ)
-
15 سے زائد صفحات آپ کی ویب سائٹ کے لیے باعث افتخار بھی ہو سکتا ہے۔
-
ویب سائٹ کسی بھی زبان میں بنائی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے معیار کا تعین، زبان کے انتخاب کے زیراثر نہیں ہو گا۔
-
ویب سائٹ میں متن ٹائپ کردہ ہونا چاہیے نا کہ سکین کردہ۔
-
اوسطاً فی صفحہ300 الفاظ ہونےچاہیں۔ مثلاً اگر سکول کی تصاویر کے صفحے پر 300 الفاظ نہیں ہیں تو کسی اور صفحے پر 600 الفاظ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس طرح اوسطاً الفاظ کے تعداد فی صفحہ 300 ہی رہے گی۔
-
ویب سائٹ میں کم از کم 15 تصاویر ہونی چاہیں۔
-
آپ اپنی ویب سائٹ کو موزوں تصاویر، گراف اور گوشواروں سے مزین کر سکتے ہیں۔
|
|
 |
|
ویب سائٹ بنانے کے قوائد وضوابط
|
|
-
ویب سائٹ کی تیاری میں ویب سازی کے کسی بیرونی ماہر یا مقابلے میں شریک دیگر سکولوں سے کسی فرد کی مدد نہیں لی جا سکتی۔
-
دریچہ ٹیم سے ویب سازی کے دوران معاونت طلب کی جا سکتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
|
|
 |
|
چند امدادی نکات
|
|
-
اپنی ویب سائٹ کے لیےمعلومات اکٹھی کرنے کے لیے آپ کتابوں سے مدد لے سکتے ہیں۔ یہ کتابیں آپ کے نصاب کی بھی ہو سکتی ہیں اور آپ لائبریری سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
-
آپ یہ معلومات انٹرنیٹ پر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
-
متعلقہ لوگوں سے بات چیت کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔
(مثلاً سکول کے آغاز سے متعلق معلومات آپ پرنسپل یا کسی سینیئر استاد سے لے سکتے ہیں۔)
-
اپنی بنائی گئی ویب سائٹ
کے معیار کا تعین کرنے کے لیے آپ دریچہ تربیت میں شامل ویب براؤزر کی کتاب کے باب نمبر 6 (کوائف اور معلومات
کے معیار و استناد کی شناخت) سے بھی مدد لے سکتے ہیں لہٰذہ ویب سائٹ بناتے وقت اس معیار کو ذہن نشین کرلیں۔
|
|
 |
|
ویب سائٹ کی جانچ
|
|
مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل کمیٹی
کرے گی۔ ویب سائٹ کی جانچ کاری درج ذیل کسوٹیوں کو ذہن میں
رکھتے ہوئے ہو گی۔
-
دی گئی معلومات کا معیار
-
تحقیقی کاوشیں
-
دی گئی معلومات کا جامع ہونا
-
درست ہجے اور گرائمر
-
ویب سائٹ کی گشت کاری (آپ کی بنائی ہوئی ویب سائٹ میں گشت کاری
آسانی سے ممکن ہو، اس کے لیے ویب سائٹ میں ضرورت کے مطابق روابط شامل کریں۔)
-
مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ غیرجانبدار
ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی جو حتمی ہو گا۔
|
|
 |
|
اہم تاریخیں
|
|
مقابلے میں شرکت کے لیے فارم بھیجنے کی آخری تاریخ 15 جون 2009 ہے۔
مقابلے میں اپنی ویب سائٹ بھیجنے کی آخری تاریخ 20 اگست 2009 ہے۔
|
|
مزید تفصیل کےلیےاپنے اساتذہ سے رابطہ فرمائیں۔
|
| |
|
|
پچھلا صفحہ
|
|