ہرعہدمیں کچھ شخصیات عہدساز ہوتی
ہیں ان شخصیات پر خداکا خاص فضل کرم ھوتا ہے یہ شخصیات ہر لحاظ سے فیض
رساں ھوتی ہیں
ہمارے عہد کی ایک ایسی ہی محترم شخصیت جناب جسٹسس محمدکرم شاہ الازہری
صاحب تھے،آپ ایک عظیم علمی اور رو
حانی
شخصیت تھے ۔آپ بیک وقت ایک عالم دین ،صاحب علم ،صحافی ،سماجی
کارکن اور سیاستدان تھے۔ خاندان۔
آپ کا سلسلہ نسب حضرت غوث العالمین شیخ الد سلام
بہاوالحق والدین ابو محمدزکریا ملتانی سے جا ملتا ہے ۔آپ کے خاندان کے
ایک
باکمال فرد حضرت دیوان پیر فتح صاحب اپنے خاندان کے ساتھ تقربیاًتین
صدیاں پہلےلاھورسے بھیرہ منتقل ھوےٗآپ
نسباًہاشمی قریش ،مشرباً چشتی نظامی
اور مسلکاً حنفی تھے ۔ ولادت۔ آپ ۲۱ رمضان المبا رک
۱۳۳۶ھ مطا بق یکم جو لا ئی ۱۹۱۸ بروز دو شنبہ بوقت شب بھیرہ شریف میں پیدا
ہو ئے۔