میری پسندیدہ
علاقائی
شخصیت
انسانی شخصیت کے کئ پہلو ہوتے ہیں بعض کا تعلق انسان کی اپنی ذات ،بعض
کا معاشرے اور بعض کا انسانیت سے ہوتا ہے ہمارےملک اور علا قے میں
کئ قدآور شخصیات ہیں جنہوں نے کارنامے نمایاں سر انجام
دئیےہیں جنہیں نسلیں یاد رکھیں گی بڑی شخصیات سے توہر شخص واقف ہے لیکن
کچھ شخصٰات ایسی ہوتی ہیں جن کےنام سے بہت کم لوگ واقف
ہوتے ہیں حالا نکہ ان کی محنت سے عام لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ہم
ہر روز ایسی کئ شخصیات کے کارناموں اور محنت کی بدولت پر کشش زندگی سے لطف
اندوز ہوتے ہیں یہ گم نام لوگ ہیں
جہنوں نے ہمارے فائدے کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہے آج ایک ایسی ہی
شخصیت کے بارے میں لکھنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمارے گاؤں میں
تن تنہا محنت کر کےہمارےلیےکئی سہلولتوں کے خواب کو حقیقت میں بدلا
ہے۔
تعارف
میری یہ شخصیت ہیں چوہدری اصغر گجر ،چوہدری اصغر کا تعلق ایک
زمیندار گھرانے سے ہے ان کے آباو اجداد آج سے تقریباً ایک صدی قبل ضلع
گجرات سے سرگودھا میں آئے انہوں نے یہاں دوسرے زمینداروں کی طرح نیا رقبہ
آباد کیا یہ اس وقت کی بات ہیں جب انگریز حکومت نے1880
کے قحط کے بعد غیر آباد رقبہ کو آباد کرنے کا پرگرام بنایا۔