مقامی مشہور سوغاتیں


ہمارے علاقے بھلوال شہر کی مشہور سوغاتیں پھلوں میں سے مالٹا،جامن ،امرود ، آم ،گنا ،انار ،کیلا ،ناشپاتی ،تل ،شہتوت ،کھجور ،بیر خربوزہ ، تربوزہ ،انگور۔

مالٹا
ہمارے علاقے میں بہتسے مالٹوں کے باغ ہیں جہاں کہیں بھی دیکھیں ہر ظرف باغ ہی باغ نظر آتے ہیں ۔مالٹا ہمارے شہر میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔موسم بہار میں یہ لگنے شروع ہوتے ہیں اور دسمبر کے شروع میں اس کی توڑائی کی جاتی ہے ۔مالٹے کی توڑائی کرکے فیکڑیو ں میں بھیجا جاتا ہے اور یہ دوسرے علاقوں میں بھی فروخت کیا جاتا ہے ۔ہمارے علاقے کا مالٹابہت لذیذ ہے اور یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے ہمارے ہاں مالٹے کی تین قسمیں پائی جاتی ہیں ۔
۱۔فیوٹر
۲۔مصمی
۳۔ بلڈ
۱۔ فیوٹر
یہ بہت ہی میھٹا ہوتا ہے ۔فیوٹر کا چھلکا کنو کے چھلکے سے سخت ہوتا ہے ۔جنوری ،فروری میں اس کی توڑائی کی جاتی ہے ۔یہ ہمارے علاقے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

۲۔مصمی
یہ کنو سے زیادہ میھٹا ہوتا ہے ۔اس کا چھلکا اتنا سخت ہوتا ہے کہ چھری کے بغیر نہیں اوتارا جاسکتا۔سب لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔

۳۔ بلڈ
بلڈ بھی ہمارے علاقے میں پایا جاتاہے ۔اس کی توڑائی فروری تا مارچ میں کی جاتی ہے ۔اس کا رنگ اندر سے سرخ ہوتا ہے ۔ یہ بہت ہی میھٹا اور لذیذ ہوتا ہے ۔سب لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔
اگلا صفحہ