عرس سید گل حسین شاہ بخاری

ایک معروف مقامی تہوار




ایک وقت  تھا کہ برصغیر میں اشاعت اسلام کا علم صو فیائے کرام  کے مقدس  ہاتھوں میں تھا وہ  بزرگان دین نوع انسانی کو اخوت بھائی چارے کا درس دیتےاورانسان  سے انسان تک کا فا صلہ ختم یا کم کر کے پو ری انسا نیت کو تسبیح کی دانوں کی طرح ایک ہی دھا گے میں پرو دیتے یہی وجہ ہے کہ رنگ نسل کا فرق اور مز ہبی تعصباٹ اگر کہیں ختم ہو تے ہوئے نظر   آ تے ہیں ۔ تو محض انیہں او لیہا کی وجہ سے۔ ان لو گوں کی زند گی میں جھا نک کر دیکھیں تو حقوق اللہ کی پا سدا ری  میں عمر بھر کے رت جگے اور حقوق العباد کی ترویح کے لیے میلو ں کے سفر نظر آتے ہیں ایسے ہی ما حو ل میں آ ج سےکم و بیش ایک صدی قبل ضلع سر گو دھا کی تحصیل سا ہیوال کے معروف گا ئوں جلہ با لا میں ایک عظیم المرتبت ہستی تشر یف لا ئی جس نے اپنے ملنے وا لے احبا ب کو صرف اپنا نا م، سید گل حسین شاہ بخا ری بتا یا۔ اس کے علا وہ ان کی ذات کا تعا رف وہ بند گنبد ثا بت ہوا ہے جس میں آ ج تک کو ئی دا خل نہ ہو سکا البتہ ان کے شر یں ملفو ضا ت اور کشف کرا ما ت کے سبب وہ آ ج تک کی نسلوں میں مقبو ل اور معز ز ہستی ما نے جا تے ہیں ۔ شاہ صاحب نے اپنی زند گی میں ہی دو روزہ میلہ لگوا نے کا بندو بست کر دیا تھا اور اس کی
تا ریخ 22,23 ما رچ خود ہی متعین فر ما ئی تھی اور سا تھ ساتھ اپنے تمام سجا دہ نشینوں کو اس کے با قا ئدہ اہتما م کا حکم بھی صا در فر ما یا جس کی تکیمل آ ج تک یو ں جا رہی ہے کہ یہ ضلع بھر کامعروف ؑعرس بن چکاہے۔

عرس کی تقر یبا ت کا آغاز

عرس مبا رک کی تقر یبا ت کا با قا ئدہ آ غا ز مقر رہ تا ریخ سے ایک روز قبل ہی ہو جا تا ہے جس میں پہلے پہل مزا ر شر یف پر قرآ ن خا نی کا اہتما م کیا جا تا ہے جس  میں
گا ئوں بھرکے لو گ شریک ہو تے ہیں بعد ازیں گلا ب کے عطر سے مزار زریف کو غسل دیا جا تا ہے اور پھر چا در چڑ ھا ئی جا تی ہےکیا دیدنی ہو تا ہے یہ منظر جب رسم چا در
پوشی کے وقت منران بخاریؒ اپنی عقیدت کا اظہار لڈی اور بھنگڑے کی صورت میں کر رہے ہوتے ہیں۔ ایک آدھ گھنٹےپر محیط اس جشن کے بعد دربار شریف کو 

چراغاں کرنے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے پھر تھوڑے ہی لہموں بعدپورے کا پورا دربار رنگا رنگ کی روشنیوں  میں  ڈوبا  نظر آ تا ہےیہاں بھی علاقےبھر کے الیکٹریشن توانا جزبوں کے ساتھ اپنافریضہا انجام   دیتے ہوئے  نظر آتےہیں۔

مقامی تہوار کے اگلے صفحات پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط پر کلک کریں
فہرست صفحات
میلے کا پہلا دن
چڑیا گھر
کبڈی
مو سیقی
تعا رف