سکول کی جماعت دہم کا نتیجہ %84 رہاہے۔کل36 طالبات نے امتحان دیا،30 طالبات پاس ہو ئیں، جن میں سے 24 طالبات نے فر سٹ ڈویژن حا صل کی ہے۔ جماعت دہم میں اول پوزیشن سحرش نواز نے حاصل کی، جس نے 887 نمبر حاصل کیے۔ جماعت دہم میں دوئم پوزیشن سدرہ یار نے حاصل کی، جس نے876 نمبر حاصل کیے۔ جماعت دہم میں سو ئم پوزیشن انعم الیاس نے حاصل کی، جس نے 865 نمبر حاصل کیے۔
گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول چک نمبر ۱۰ ایم۔ایل ،تحصیل بھلوال،ضلع سر گودہا

صدرمعلمہ کا پیغام

  سیرت نوع بشر کی تشکیل ہوتی ہے یہاں                                                                   
اک  مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں
 

سکول بظاہر تو ایک عمارت کا نام ہے مگر یہ وہ مقدس جگہ ہے جہاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کےساتھ ساتھ اعلی اخلاقی اقدار کے ذریعے ان کی کردار سازی کی جاتی ہے۔ایک اچھے ادارے میںتعلیمی ونصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
تعلیم کا اصل مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہےجو اعلی اخلاقی اقدار کے حامل ہوں، فرض شناس شہری ہوں،حب الوطنی سے سر شار ہو ں اور مفید ہنر سے لیس ہوں۔ہمارے ملک میں خواندگی کی شرح شر مناک حد تک کم ہے ،ایسے میں لڑکیوں کی تعلیم اور زیادہ اہمیت کی حامل ہو جاتی ہےکیو نکہ جب ایک ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو ایک پورا خاندان تعلیم یافتہ ہو گا ،میرا پیغام یہی ہے کہ اپنے بچوں کو روٹی آدھی دے دیں ,لیکن تعلیم کیے زیور سےضرور آراستہ کریں۔

 

©جملہ حقوق بحق سکول محفوظ ہیں۔