بسم اللہ الرحمٰن ا    لرحیم

ادارہ ھٰذا1953ء میں گرلز پرائمری سکول قائم ہوا۔ تعلیمی میدان میں 1985ء تک کوئی اپ گریڈیشن نہ ہو سکی۔ پھر ہنگامی بنیادوں پر بذریعہچوہدریمحمد رفیق اپ گریڈیشن کی طرف خصوصی توجہ دی گئی۔ اور 1986ء میں مڈل سکول کا درجہ حاصل کیا۔ مڈل سکول کی بلڈنگ اپنی مددآپ کے تحت بنوائی گئی۔ پھر 1987ءمیں یہ ادارہ مڈل سے ہائی میں تبدیل ہوا۔ اور کوشش جاری رہی۔ پھر 1988ء میں یہ ادارہ ہائی سے ترقی پا کر ہائیر میں تبدیل ہوا۔ اس وقت ادارہ ہذٰا میں نرسری سے لے بارھویں کلاس تک تقریباً 700 طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس وقت یہ ادارہ انگلش میڈیم میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اور اول اور ششم سے باقاعدہ کلاسوں کا یکم اپریل سے آغاز ہو چکا ہے۔