نہیں اقبال ناامید اپنی کشتِ ویراں سے                                                                                                                                       ذرا نم ہو تو یہ مٹی،بڑی زرخیز ہے ساقی


گورنمنٹ بوائز ہائرسیکنڈری سکول چک 88 ، ضلع سرگودھا

سکول کی تاریخ

سکول کی تاریخ

مو جو د ہ گو ر نمنٹ ہا ئر سیکنڈ ر ی سکو ل چک 88 جنو بی سر گو د ہا کا آ غا ز بطو ر پر ا ئمری سکول۱۹۰۳میں ہو ا جب بر صغیر پا ک و ہند پر انگر یزوں کی حکو مت تھی۔ اس وقت ہند و ں کی یہاں پر کا فی آبا دی تھی۔اس وقت یہ قا ئم ہونے وا لا پر ا ئمر ی سکو ل صر ف ا یک بر آمدے ُپر مشتمل تھا۔ایک استا د کا تقر ر ہو ا جس کی تعلیمی قا بلییت کے با رے میں در ست معلو ما ت نہ مل سکیں ا لبتہ ایک بز ر گ جنہو ں نے ا پنی تا ر یخ پید ا ئش ۱۹۲۲ بتا ئی اور وہ پیشے کے ا عتبا ر سے معلم بھی تھے۔ ان سے کچھ معلو ما ت ملیں۔انہو ں نے بتا یا ۔کہ جب میں نے ہو ش سنبھا لاتو میں نے سر گو د ھا لا ہو ر روڑ پر بر آ مد ے کی شکل میں ایک پر ا ئمر ی سکو ل دیکھا ۔جس کی چھت کو لکڑی کی کڑ یوں اور لو ہے کے گا ڈروں سے بنا یا گیا تھا۔ یہ ادارہ گا و ں کے جنو ب۔مشر ق و ا لے کو نے میں و ا قع ہے۔اس کا ر قبہ ۹۔کنا ل ہے ۔ ۱۹۳۴میں اس ادارے کو مڈ ل سکول کا درجہ دے دیا گیا۔علا قہ کی بڑہتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ۱۹۴۸ کو اسے مڈل سکول کا درجہ دے دیا گیا۔مڈل سکول کی عمارت ۶۔کمروں اور ہیڈماسٹرکے دفتر پرمشتمل تھی۔ڈاکخانہ کی منظوری بھی اسی دوران ہوئی ڈاک کی آمد و رفت کے لیے بھی سکول کا ایک کمرہ استعمال ہو تا رہا۔اس ڈاکخانے کے انچا رج چو ہدری نذ یر احمد صا حب بنے اور یوں علا قہ کے لو گ ڈا کخانے کی سہو لت سے مستفیدہو تے رہے۔بہت عرصہ تک مڈل سکول رہنے والا یہ ادارہ مقا می لو گو ں کی کو ششوں خا ص طور پرچو ہدری محمد رفیق وڑائچ اور دیگر سر کر دہ شخصیات نے سکو ل کو مڈل سے ہائی کا درجہ دلوا نے کے لیےحلقہ کے ایم۔این۔ اے۔ چو ہد ری انور علی چیمہ کے تعاون اور کو شش سےمڈل سکول کو ہائی کا درجہ دلو انے میں کا میا ب ہو گئے۔تد ریسی امور مڈل سکول والی عما رت میں چلتے رہے۔دو اضافےہوئے ۔ایک ہیڈ ماسٹر صاحب کے لیے دفتر اور ہا ئی درجہ کے طلبا کے لیے تجربہ گاہ بننے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کے لیے ۲۷ کنا ل کا رقبہ بھی ہائی سکول کے نام الاٹ ہوا۔بہت کم عرصہ میں اہل دیہہ اور علا قہ کے ایم ۔این ۔اے کی کاوشوں سے۱۹۸۹ میں ہائر سیکنڈری کلاسز کا اجرائ اسی ہائی سکو ل والی عمارت میں ہوا۔یہ عما رت نا کافی ہونے کی وجہ سے گاوں سے سر گودھا جاتے ہوئے ۲ کلو میٹر کے فا صلے پر ۴۴ کنا ل کا رقبہ ہا ئر سیکنڈری سکول کی بلڈنگ کے لیےحکومت پنجاب کی جانب سے ملا۔جنوری ۱۹۹۵کو نو یں تا بار ہو یں جما عت کے طلبہ کی تد ریس کا آغاز ہوا۔تاریخ کے اعتبار سے ہائر سیکنڈری سکول چک ۸۸ جنوبی کو اس اعتبار سے بھی اہمیت حاصل ہے کیوںکہ ایک دفعہ حکو مت نے منصوبہ بنایا تھا ۔ایلمنٹری اور سیکنڈری الگ کر دئیے جا ئیں تو نمونے کے طور پر اس ادارے کو منتخب کیا گیا ۔یہ مختصر سی تا ریخ ادارہ ہذا کی ہے۔

جغرافیائی محلِ وقوع

سربراہ کا تعارف

اساتذہ کا تعارف

نمایاں طالب علموں کا تعارف

لائبریری

کمپیوٹر لیب

نظام الاوقات

اہم اعلانات

گوشہِ تصاویر

ہم نصابی سرگرمیاں

نمایاں نتائج

دیگرامتیازی خصوصیات

ویب تکمیل کاروں کا تعارف