خالی [خا + لی] (عربی)

خ ل و    خالی
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے ماخوذ اسم صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ گاہے بطور اسم اور شاذ متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ 1421ء کو "معراج العاشقینذ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت  ذاتی (  واحد  )
  1. جہاں یا جس میں کچھ نہ ہو، تہی، بھرا کا نقیض۔
"فلیپ کے سیٹ اور ری سیٹ کو خالی نہیں چھوڑتے۔"     ( 1984ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، 175 )
2. صرف، محض، فقط۔
"ہم بولی کے بھی اسی حصے کو دیکھ سکتے ہیں اور دیکھتے ہیں جو ہمارے سامنے ہے۔"   ( 1975ء، اردو کی کہانی، 9 )
نام جو بغیر کسی القاب و آداب کے لیا جائے۔
"میں نے آج اس بات پر غور کیا کہ تم منصور کا نام بھی لیتی ہو بھائی وائی نہیں کہتیں۔"   ( 1939ء، شمع، 590 )
3. اکیلا، تنہا۔
"جو رنڈیاں اپنی اپنی جگہ آشناؤں کے ساتھ یا خالی سوتی تھیں، اٹھ کر تماشا دیکھنے لگیں۔"     ( 1877ء، طلسم گوہر بار، 14 )
4. جسے کوئی کام نہ ہو، بیکار، فارغ (بیٹھنا کے ساتھ مستعمل)۔
"ہم دن بھر خالی بیٹھے چارئیاں توڑا کرتے ہیں۔"     ( 1904ء، خالد، 35 )
5. آنکھ کے ساتھ جس پر عینک یا کوئی دوسری چیز مددگار ہو، انسان کی نظر۔
"خالی آنکھوں سے بجز عینک کے دکھلائی نہیں دیتا۔"     ( 1924ء، انشائے بشیر، 285 )
6. بغیر نقطے کا حرف، حرف غیر منقولہ۔
"کسی زمانے میں مکتب کا محاورہ تھا الف خالی ب کے نیچے ایک نقطہ۔"     ( 19757، اچھے مرزا، 85 )
7. خالی الذہن۔
 جنگ جو یار کا اصلاح پر آیا نہ مزاج
عقل سے ہوتا ہے فی الواقعی جاہل خالی     ( 1846ء، آتش، کلیات، 195 )
8. چھوڑی ہوئی جگہ، بغیر لکھے۔
 کیا عداوت ہے کہ خط میں بھی مرے نام کی جا
چھوڑ دیتا ہے بت حور شمائل خالی   ( 1871ء، کلیات تسلیم، 191 )
کورا، سادہ کاغذ۔
 سراپا موقلم بن جاتں بند آنکھیں اگر کر لوں
اتاروں صفحۂ خالی پہ تیرا ہو بہو نقشا   ( 1927ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، 4 )
9. مصرا۔
 گو نہ دیکھے کبھی جھک کر سرِ عالی میرا
داغ حسرت سے گریباں نہیں خالی میرا   ( 1958ء، تارپیراہن، 117 )
خلا۔
"ابن طفیل کی رائے یہ تھی کہ فلک الافلاک ثوابت کے اوپر اوپر اور بالکل خالی ہے۔"   ( 1920ء، رسائل عمادالملک، 62 )
کھوکھلا، مصریٰ۔
 جنوں ہی سے نہ گر بالکل دل دیوانہ خالی ہے
نہ مانوں گا اثر سے نعرۂ مستانہ خالی ہے   ( 1923ء، کلام جوہر، 122 )
10. جس کے پاس روپیہ پیسا نہ ہو، تہی دست، مفلس۔
 ہاتھ خالی آئی لاشوں پر شہیدوں کے نسیم
پھول بھی اس فصل میں ایسے گراں پیدا ہوئے۔
1874ء، انیس، مراثی، 463:1
11. غیرآباد جس میں کوئی رہتا نہ ہو (مکان وغیرہ کے لیے مستعمل)۔
 ہمیں ذوقِ اسیری چھوڑتا ہے کب گلستان میں
قفس میں جب تک اے صیاد کوئی خانہ خالی ہے   ( 1923ء، کلام جوہر، 123 )
سونا، سنسان، ویران، اجڑا ہوا۔
"اربوں انسان اس خالی زمین پر آباد کیے جا سکتے ہیں۔"   ( 1977ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، 52 )
12. مبرا، الگ، جدا۔
 بادہ نوشی مری، غفلت سے ہے خالی واعظ
ہوں گنہ گار اگر آپ سے باہر میں ہوں     ( 1915ء، جان سخن، 94 )
13. بچا ہوا، محفوظ، مامون۔
"ایک غیر شخص کا جماعت کے ارازوں سے اس قدر واقف ہونا خالی از خطرہ نہیں ہے۔"     ( 1947ء، فرحت، مضامین، 117:3 )
14. محروم، نامراد، خالی ہاتھ۔
"یہ دالان بھی اس لیے ہے کہ کرم کے طلب گار رحمت کے امیدوار خالی نہ جائیں۔"     ( 1972ء،خ میاں کی اٹریا تلے، 23 )
15. ابر سے عاری، وہ حصہ جہاں بادل نہ ہوں (آسمان کے ساتھ)۔
"ہاں آسمان ایک جگہ سے تو خالی نظر آتا ہے۔"     ( 1928ء، سلیم، افادات سلیم، 64 )
16. جس پر کچھ رکھا نہ ہو، بے بار، بن لدا (زین گھوڑے وغیرہ کے ساتھ)۔
"خالی زمین پر بیٹھ جاتے اسی جگہ کھانا نوش کرتے۔"     ( 1873ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، 7 )
17. فرصت کا (وقت وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔
"دنیا کے حال پر غور کرنا نہایت ضرور ہے اور یہ غور فائدے سے خالی نہیں۔"     ( 1868ء، مراۃ العروس، 286 )
انگریزی ترجمہ
Empty, vacant, void, desert;  hollow, having nothing in it, blank, not filled up;  unoccupied, unemployed;  pure, unmingled;  only, sole, single

اسم  ظرف زماں (  مذکر - واحد  )
  1. چاند کا گیارہواں مہینہ ذیقعد، جس کے معنی صاحب قیام ہیں، عرب اس مہینہ میں جنگ و جدل موقوف رکھتے تھے ملکہ نورجہاں نے اس کا نام خالی رکھ دیا، جس کے سبب لوگوں نے اس ماہ میں شادی بیاہ بھی موقوف کر دیا، جاہل اسے منحوس خیال کرتے ہیں۔
"ہم خالی کی تیسری تاریخ کو عالم ارواح سے اس تیرہ خاکدان عالم میں رونق افروز ہوئے۔"     ( 1947ء، فرحت، مضامین، 185:3 )
2. [ طب ]  نبض کی رفتار کی ایک لہر۔
"انسان کے عروق کے نظام کا ہروقت متغیر ہونا مثل سریع اور بطی اور ممتلی اور خالی اور قوی اور ضعیف ہوئے نبض کے ایسی بدیہی بات ہے۔"     ( 1877ء، رسالہ تاثیرالانتظار، 12 )
انگریزی ترجمہ
the months between the festivals of id and baker id (so called on account of no festival occurring during that period)

متعلق فعل 
  1. یوں ہی، خواہ مخواہ، بے مقصد، بلاوجہ۔
"باجی اماں کی ددا کا آنا خالی نہیں ہے کچھ نہ کچھ سبب ہے۔"     ( 1911ء، قصہ مہر افروز، 34 )
انگریزی ترجمہ
alone, by oneself, singly;  idly, unemployed

مترادفات  
تَہی        مِحض        فارِغ        مُبَرّا        زَبانی        نِکَمّا        اَجْوَف        سُنْسان        پھوک        مُجَوَّف        کھوکھْلا       

مرکبات
خالیُ الذَّہْن،   خالی آنکھ،   خالی پیٹ،   خالی خالی،   خالیُ الذَّہْنی،   خالی اَیّام،   خالی پَن،   خالی جان،   خالی اَزْعِلَّت،   خالی الذَّہْن،   خالی خُولی،   خالی کا چانْد،   خالی ہاتھ،   خالی اَزعِلَّت،   خالی پِیلی
 
 
پچھلا  لفظخالَہ زادخالی از علتاگلا لفظ
error-log-file = ..\lex_data\log\le\oudlelog2.txt lexdata-dir=..\lex_data\repository\le data\indices\ worddata-dir=..\lex_data\repository\le data\_words\ idiomdata-dir=..\lex_data\repository\le data\_idioms\ logging-mode=critical wordforms-file=wordforms.lex wordattrs-file=wordattrs.lex senselabels-file=senselabels.lex unicode-charset-file=unicharset.lex word-beginning-matrix-index-file=wordbegmatrixindex.lex word-beginning-list-index-file=wordbeglistindex.lex word-beginning-pls-file=wordbegpl.lex bigram-matrix-index-file=bigrammatrixindex.lex bigram-pls-file=bigrampl.lex word-ending-list-index-file=wordendlistindex.lex word-ending-pls-file=wordendpl.lex word-length-list-index-file=wordlenlistindex.lex word-length-pls-file=wordlenpl.lex unigram-list-index-file=unigramlistindex.lex unigram-pls-file=unigrampl.lex wordforms-hashtable-file=wordformshashtable.lex domains-file=domains.lex regions-file=regions.lex usages-file=regex.lex rootlangs-file=rootlangs.lex english-words-hashtable-file=englishformshashtable.lex english-to-urdu-mpl-file=englishurdumapping.lex english-stopwords-file=stopwords.lex normalization-rules-file=normrules.lex denormalization-rules-file=denormrules.lex sorting-rules-file=urduCodepage.txt urdualphabet-file=urdualphabet.lex