|
|
| مفصل تلاش کے ذریعے اردو الفاظ تلاش کرنا |
مُفصّل تلاش میں آپ عام تلاش کے مقابلے میں
زیادہ تفصیل کے ساتھ مطلوبہ لفظ کی خصوصیات متعین کر سکتے ہیں۔ مُفصّل تلاش ایک
لفظ کو لغت میں موجود الفاظ کے اندر بطور مختلف حیثیّتوں کے تلاش کرنے کی سہولت
مہیا کرتی ہے۔ یعنی آپ اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ تلاش کے لۓ دیا گیا لفظ،
حاصل تلاش الفاظ میں بطور راس لفظ، متغیّر یا تصریف (یعنی واحد یا جمع کی حالت)
موجود ہو۔
تلاش کے لۓ دیۓ جانے والے لفظ کی حیثیّت منتخب کرنے کے علاوہ، اختیاری طور پر،
حاصل تلاش الفاظ کےاجزاۓ کلام مثلاً اسم، فعل، حرف وغیرہ بھی منتخب کیے جا سکتے
ہیں۔ جس کی مدد سے آپ اپنی تلاش کے نتائج کو محدود کر سکتے ہیں۔
مُفصّل تلاش میں جزوی طور پر بھی لفظ کی تلاش ممکن ہے۔ یعنی تلاش کیے جانے والے
لفظ میں "؟" اور "٭" کی علامتیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر درج کردہ
لفظ میں جزوی تلاش کی علامات ٭ یا ؟ موجود نہ ہو تو مطلوبہ لفظ نہ ملنے کی صورت
میں، تجویز کردہ الفاظ کی فہرست بھی دکھائی جاتی ہے۔ |
 |
| انگریزی الفاظ کے متبادل اردو الفاظ تلاش کرنا |
مفصّل تلاش کے ذریعے آپ ایک انگریزی لفظ کے متبادل اردو الفاظ جان سکتے ہیں۔ اس کے
لئے مطلوبہ انگریزی لفظ مفصل تلاش فارم کے متن خانے میں درج کر کے "انگریزی ترجمہ"
کا چیک باکس منتخب کریں اور تلاش کا بٹن دبائیں۔ تلاش مکمل ہونے پر دیئے گئے
انگریزی لفظ کے متبادل اردو الفاظ کی فہرست بمع مختصر معلومات بطور نتائج دکھاۓ جا
سکتے ہیں۔ جن میں سے کسی بھی متبادل اردو لفظ پر کلِک کر کے اس کی مکمل تفصیل
دیکھی جا سکتی ہے۔ اپنی تلاش کو مخصوص بنانے کے لۓ حاصل تلاش متبادل اردو الفاظ کے
اجزاۓ کلام بھی متعین کیے جا سکتے ہیں۔
|