کمپیوٹر میں اردو زبان کا انسٹال کرنا

بذریعہ "کی بورڈ" اُردو لکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی استعداد کا ہونا ضروری ہے۔ Windows 2000 آپریٹنگ سسٹم کے صارفین، اردو زبان انسٹال کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر سلسلہ وار عمل کریں:
  1. مندرجہ ذیل فائلوں کو %Windir\%System32  کی ڈائریکٹری میں کاپی یا انسٹال کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے طریقے پر عمل کریں:

    (ا)   kbdurdu.zip

    1. اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔ کُھلنے والی ونڈو میں "Save this file to disk" کے بالمقابل ریڈیو بٹن کا انتخاب کریں اور "OK" کا بٹن دبائیں۔
    2. کُھلنے والی ونڈو میں بائیں جانب "Desktop" پر کلک کریں۔
    3. بالترتیب "My Computer"، "C drive"، "Winnt" اور "System32" پر ڈبل کلک کریں اور پھر "Save" کے بٹن پر کلک کریں۔
    4. سکرین کے بائیں جانب زیریں حصّہ میں "Start" کے بٹن پر کلک کریں۔ کُھلنے والے مینیو میں "Run" کو کلک کریں۔
    5. کھلنے والی "Run" کی ونڈو میں "System32" ٹائپ کر کے "Ok" کا بٹن کلک کر یں۔
    6. "System32" کی ڈائریکٹری میں "kbdurdu.zip" کی فائل پر ماؤس کا دایاں بٹن دبائیں۔ (اگر "System32" کی ڈائریکٹری میں فائلیں نظر نہ آ رہی ہوں تو پہلے ونڈو کے بائیں جانب "Show Files" کے لنک کو کلک کریں اور پھر مطلوبہ فائل پر ماؤس کا دایاں بٹن دبائیں۔)
    7. کُھلنے والے مینیو میں "Winzip" کے ذیلی مینیو سے "Extract to here" کا انتخاب کریں۔ (اگر کُھلنے والے مینیو میں "Winzip" یا ذیلی مینیو میں "Extract to here" نظر نہ آ رہا ہو تو آپ کو Winzip کا سوفٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکے لئے Winzip ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں۔ Winzip انسٹال ہونے کے بعد عمل نمبر vi اور vii دہرائیں۔)

    (ب)   urdu.reg

    1. اوپر دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ کُھلنے والی ونڈو میں "Save this file to disk" کے بالمقابل ریڈیو بٹن کا انتخاب کریں اور "OK" کا بٹن دبائیں۔
    2. کُھلنے والی ونڈو میں بائیں جانب "Desktop" پر کلک کریں۔
    3. بالترتیب "My Computer"، " C drive"، "Winnt" اور "System32" پر ڈبل کلک کریں اور پھر "Save" کے بٹن پر کلک کریں۔
    4. سکرین کے بائیں جانب زیریں حصّہ میں "Start" کے بٹن پر کلک کریں۔ کھلنے والے مینیو میں "Run" کو کلک کریں۔
    5. کھلنے والی "Run" کی ونڈو میں "System32" ٹائپ کر کے "Ok" کا بٹن کلک کر یں۔
    6. "System32" کی ڈائریکٹری میں "urdu.reg" پر ڈبل کلک کریں۔
    7. ظاہر ہونے والے پیغام میں "Yes" پر کلک کریں۔
    8. ظاہر ہونے والے پیغام میں "Ok" کا بٹن دبائیں۔ اور کمپیوٹر کو "ری سٹارٹ" کریں۔

  2. کمپیوٹر "ری سٹارٹ" ہونے پر سکرین کی بائیں جانب زیریں حصّہ میں "Start" کا بٹن کلک کریں۔
  3. کُھلنے والے مینیو میں "Settings" کے ذیلی مینیو سے "Control Panel" کا انتخاب کریں۔
  4. کُھلنے والی ونڈو میں "Regional Options" کی شبیہہ (Icon) پر ڈبل کلک کریں۔
  5. کُھلنے والی ونڈو میں "Language Settings for the System" میں "Arabic" کے سامنے والا چیک باکس منتخب کریں اور "Apply" کا بٹن دبائیں۔
  6. کمپیوٹر کو "ری سٹارٹ" کریں۔
  7. ان تمام ہدایات پر عمل کے بعد اردو زبان کامیابی کے ساتھ آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہو چکی ہو گی۔ اب کمپیوٹر میں اُردو "کی بورڈ" شامل کرنے کے لیے اگلے حصّے کی طرف رجوع کریں۔
کمپیوٹر میں اردو "کی بورڈ" کا اضافہ

اردو "کی بورڈ" شامل کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر سلسلہ وار عمل کریں:
  1. سکرین کی بائیں جانب زیریں حصّہ میں "Start" کا بٹن کلک کریں۔
  2. کُھلنے والے مینیو میں "Settings" کے ذیلی مینیو سے "Control Panel" کا انتخاب کریں۔
  3. کُھلنے والی ونڈو میں "Regional Options" کی شبیہہ (Icon) پر ڈبل کلک کریں۔
  4. کُھلنے والی ونڈو کے بالائی میں "Input Locales" پر کلک کریں۔
  5. اس ونڈو میں "Add" کے بٹن پر کلک کریں۔
  6. کُھلنے والی ونڈو میں "Input Locale" کے ڈراپ ڈاؤن میں سے Urdu کا انتخاب کریں۔
  7. "Keyboard Layout/IME" کے ڈراپ ڈاؤن میں سے بھی Urdu کا انتخاب کریں اور "Ok" پر کلک کریں۔
  8. پہلے سے کُھلی ونڈو میں "OK" پر کلک کریں۔
  9. مندرجہ بالا ہدایات پر بخوبی عمل کے بعد اردو "کی بورڈ" آپ کے کمپیوٹر میں شامل ہو چکا ہے۔ اب اُردو "کی بورڈ" پر منتقل ہونے کے لیے اگلے حصّے کی طرف رجوع کریں۔
اُردو "کی بورڈ" پر منتقلی

(کمپیوٹر میں اردو "کی بورڈ" کے اضافے کے بعد) اردو لکھنے کے لئے آپ کو اردو "کی بورڈ" پر منتقل ہونا ہے۔ اس کے لیے "Language Bar" کی شبیہہ پر رجوع کریں جو سکرین کی دائیں جانب بالائی یا زیریں حصّہ میں موجود ہو گی۔
  1. Windows کا دیا ہوا "On-screen Keyboard" کھولنے کیلئے، سکرین کے بائیں جانب زیریں حصّہ میں "Start" کا بٹن پر کلک کریں۔ اور کُھلنے والے مینیو سے "Run" کا انتخاب کریں۔
  2. کُھلنے والی ونڈو میں "OSK" ٹائپ کریں اور "OK" کے بٹن پر کلک کریں۔ نتیجتاً سکرین پر انگریزی کا "On-screen Keyboard" ظاہر ہو گا۔
  3. اب اپنے کمپیوٹر میں جہاں اردو لکھنا مقصود ہو (مثلاً آن لائن اردو لغت کے بالائی حصّے میں موجود متن خانہ "ٹیکسٹ باکس") میں کلک کریں۔
  4. "Language Bar" کی شبیہہ میں منتخب شدہ انگریزی زبان "EN" پر کلک کریں۔
  5. ظاہر ہونے والی فہرست سے "Urdu" کا انتخاب کریں۔ دوسری صورت میں "Alt + Shift" کا استعمال کرتے ہوۓ بھی اردو زبان پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ نتیجتاً "Language Bar" کی شبیہہ میں اردو زبان "UR" منتخب ہو جاۓ گی۔
  6. دوبارہ "On Screen Keyboard" کی ونڈو کو منتخب کرنے سے اردو کا آن سکرین"کی بورڈ" ظاہر ہو گا۔
  7. اب آپ اردو کے آن سکرین "کی بورڈ" سے اردو ٹائپ کر سکیں گے۔
نوٹ:  Windows 2000 میں اردو زبان کی استعداد کیلئے تفصیلی ہدایت نامہ (باتصویر) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔