 |
کمپیوٹر میں اردو زبان کا انسٹال کرنا |
|
|
|
|
| بذریعہ "کی بورڈ" اُردو لکھنے کے لیے آپ کے
کمپیوٹر میں اردو کی استعداد کا ہونا ضروری ہے۔ Window XP آپریٹنگ سسٹم کے صارفین،
اردو زبان انسٹال کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر سلسلہ وار عمل کریں:
|
-
سکرین کی بائیں جانب زیریں حصّہ میں "Start" کا بٹن کلک کریں۔
-
کُھلنے والے مینیو میں "Settings" کے ذیلی مینیو (sub-menu) سے "Control Panel" کا
انتخاب کریں یا براہِ راست "Control Panel" منتخب کریں۔
-
کھلنے والی نئی ونڈو میں "Regional and Language Options" پر ڈبل کلک کریں۔ اگر
"Regional and Language Options" کی شبیہہ (icon)نظر نہ آ رہی ہو تو پہلے Date,
Time, Language and Regional Options پر کلک کریں اور پھر Regional and Language
Options پر کلک کریں۔
-
کھلنے والی ونڈو کے بالائی حصّے میں "Languages" پر کلک کریں۔
-
یہاں اُس چیک باکس کو منتخب کریں جس کے بالمقابل "Install files
for complex script and ..." لکھا ہو اور "OK" کے بٹن پر کلک کریں۔
-
بعدازاں Windows XP کی سی ڈی کمپیوٹر کی سی ڈی روم میں داخل کرنے کا پیغام ظاہر ہو
گا۔ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مطلوبہ سی ڈی، سی ڈی روم میں ڈالیں اور مذکورہ پیغام
پر OK کا بٹن کلک کریں۔ کُھلنے والی نئی ونڈو میں OK کا بٹن کلک کریں۔
-
مطلوبہ فائلیں کاپی ہونے کے بعد کمپیوٹر کو 'ری سٹارٹ" کرنے یا نہ کرنے کا پیغام
ظاہر ہو گا۔ "Yes" کا بٹن کلک کر کے اپنے کمپیوٹر کو 'ری سٹارٹ" کریں۔ ان تمام
ہدایات پر عمل کے بعد اردو زبان کامیابی کے ساتھ آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہو چکی
ہو گی۔ اب کمپیوٹر میں اُردو "کی بورڈ" شامل کرنے کے لیے اگلے حصّے کی طرف رجوع
کریں۔
|
 |
کمپیوٹر میں اردو "کی بورڈ" کا اضافہ |
|
|
| اردو "کی بورڈ" شامل کرنے کے لیے درج ذیل
ہدایات پر سلسلہ وار عمل کریں:
|
-
سکرین کی بائیں جانب زیریں حصہ میں "Start" کا بٹن کلک کریں۔
-
کُھلنے والے مینیو میں "Settings" کے ذیلی مینیو سے "Control Panel" کا انتخاب
کریں یا براہِ راست "Control Panel" منتخب کریں۔
-
کُھلنے والی نئی ونڈو میں "Regional and Language Options" پر ڈبل کلک کریں۔ اگر
"Regional and Language Options" کی شبیہہ نظر نہ آ رہی ہو تو پہلے Date, Time,
Language and Regional Options پر کلک کریں اور پھر Regional and Language Options
پر کلک کریں۔
-
کُھلنے والی ونڈو کے بالائی حصّے میں "Languages" پر کلک کریں۔
-
پھر "Details ..." کے بٹن پر کلک کریں۔
-
کُھلنے والی نئی ونڈو میں "Add" کے بٹن پر کلک کریں۔
-
"Input Languages" کی فہرست سے "Urdu" کا انتخاب کریں اور "OK" کے بٹن پر کلک
کریں۔
-
پہلے سے کُھلی متعلقہ ونڈوز میں "OK" کے بٹن کلک کریں۔
-
سکرین کی دائیں جانب بالائی یا زیریں حصّہ میں "Language Bar" کی شبیہہ نمودار ہو
گی جہاں انگریزی زبان "EN" منتخب ہوئی ہو گی۔ مندرجہ بالا ہدایات پر بخوبی عمل کے
بعد اردو "کی بورڈ" آپ کے کمپیوٹر میں شامل ہو چکا ہے۔ اب اُردو "کی بورڈ" پر
منتقل ہونے کے لیے اگلے حصّے کی طرف رجوع کریں۔
|
 |
اُردو "کی بورڈ" پر منتقلی |
|
|
| (کمپیوٹر میں اردو "کی بورڈ" کے اضافے کے بعد)
اردو لکھنے کے لئے آپ کو اردو "کی بورڈ" پر منتقل ہونا ہے۔ اس کے لیے "Language
Bar" کی شبیہہ پر رجوع کریں جو سکرین کی دائیں جانب بالائی یا زیریں حصّہ میں
موجود ہو گی۔
|
-
اپنے کمپیوٹر میں جہاں اردو لکھنا مقصود ہو (مثلاً آن لائن اردو لغت کے بالائی
حصّے میں موجود متن خانہ "ٹیکسٹ باکس") میں کلک کریں۔
-
"Language Bar" کی شبیہہ میں منتخب شدہ انگریزی زبان "EN" پر کلک کریں اور فہرست
سے "Urdu" کا انتخاب کریں۔ دوسری صورت میں "Alt + Shift"
کا استعمال کرتے ہوۓ بھی اردو زبان پر منتقل ہو سکتے ہیں۔
-
اب آپ کمپیوٹر کے "کی بورڈ" کی مدد سے اردو میں ٹائپ کر سکیں گے۔
-
اردو "کی بورڈ" کا مثالی نمونہ دیکھنے کے لیے Windows کا دیا ہوا "On Screen
Keyboard" استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے کھولنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
-
Start بٹن پر کلک کریں اور مینیو سے "Run" کا انتخاب کریں۔
-
کُھلنے والی ونڈو میں "OSK" ٹائپ کریں اور "OK" کے بٹن پر کلک کریں۔ نتیجتاً
کمپیوٹر کی سکرین پر "On Screen Keyboard" کی ونڈو ظاہر ہو گی۔
-
اب اپنے کمپیوٹر میں وہاں دوبارہ کلک کریں جہاں اردو لکھنا مقصود ہے اور "On
Screen Keyboard" کی ونڈو کو منتخب کریں۔ تب اردو "کی بورڈ" کا مثالی نمونہ ظاہر
ہو گا۔ جس کی مدد سے آپ اردو باآسانی لکھ سکیں گے۔
|
|
|
|
|